حکومت پنجاب عوام کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 7 مئی 2018 22:54

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ صحت کے شعبے میں بہت سے ترقیاتی پراجیکٹ مکمل کئے ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہترین علاج گاہ ہے جس میں لوگوں کو علاج و معالجہ کی معیاری اورمفت سہولیا ت فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ عوام کو بہتر اور معیار ی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں ہے ،ٹی ایچ کیوز اوردیہی و بنیادی مراکز صحت میں مفت ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کے شعبہ میں اصلاحات سے بہترنتائج سامنے آر رہے ہیں ۔حکومت ممکنہ وسائل استعمال کرتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کر رہی ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانی والی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا۔