ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ

پیر 7 مئی 2018 22:54

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا گندم خریداری مراکزچنیوٹ،چک نمبر11ج ب،چناب نگر اور لالیاں کا اچانک دورہ۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور حسین ناصر نے گندم خریداری مراکزچنیوٹ،چک نمبر11ج ب،چناب نگر اور لالیاں کا اچانک دورہ کیا۔باردانے کی تقسیم اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چنیوٹ سنٹر پر پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور شامیانوںکے ناقص انتظامات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی سخت سرزنش۔

گندم خریداری مراکز چک نمبر 11 ج ب،چناب نگراور لالیاں پر کیے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان ۔انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے ڈی ایف سی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو تنبیہ کی کہ گندم خریداری مراکز پر معیاری انتظاما ت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :