شعبہ ہارٹیکلچر کے زیراہتمام ’’ایگری ٹورازم کے ذریعے روزگار کے مواقع‘‘ کے عنوان سے سیمینار کاانعقاد

پیر مئی 22:54

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ ہارٹیکلچر کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’ ایگری ٹورزم کے ذریعے روزگار کے مواقع‘‘جس کے مہمان اعزاز سابقہ چیئرمین کراپ فزیالوجی یونیورسٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد بسرا اورچیف ایگزیکٹو آفیسر ایگری ٹورزم اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن طارق تنویرتھی․ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد بسرانے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طلباء طالبات زراعت کی ڈگری ہاتھ میں لے کر نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے خود کاروبار شروع کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کریں․ ایسے سیمینار سے جہاں فریش ڈگری ہولڈر طلباء کو روزگار کے نئے آئیڈیاز ملیں گے وہیں مقامی زراعت میں بھی جدت اور ترقی جبکہ خطے میں خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگری ٹورزم اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن طارق تنویر نے اپنے تجربات کا حوالے دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ زراعت کے شعبہ میں روایتی کاشت سے ہٹ کر ایسی سرگرمیاں شامل کیے جانے کی ضرورت ہے ․ جو لوگوں کو شہروں سے نکال کر گائوں کے قدرتی ماحول میں لاسکیں تاکہ ہر شخص تھوڑا وقت ایک صحت مند اورفضائی آلودگی سے پاک جگہ پر گزارے۔چیئرمین شعبہ ہارٹی کلچر ڈاکٹر عامر نواز نے امید ظاہر کی کہ یہ سیمینار طلباء کی عملی زندگی کے لیے بہت معلوماتی اور مفید ثابت ہوگا․ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ بہت جلد یونیورسٹی اور ایگری ٹورزم ڈویلپمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے کیاجائے گا جس سے علاقے کی ترقی کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ عنوان :