زاہد سہیل ڈپٹی کمشنرملتان تعینات

پیر 7 مئی 2018 22:54

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) صوبائی سروسز گریڈ18کے آفیسر زاہد سہیل کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کردیاگیا۔زاہد سہیل چند روز بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

زاہد سہیل کو سابق ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کی جگہ تعینات کیاگیاہے جو 6مئی سے ملتان سے اپنے فرائض سے سبکدوش ہوکر لاہور سیکرٹریٹ میں رپورٹ کریں گے جہاں سے وہ یکم جولائی 2018ء کو تربیتی کورس کے لیے بیرون ملک چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :