زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں جدید ایئریل بنڈل کیبل بچھانے کافیصلہ

پیر 7 مئی 2018 22:54

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں جدید ایئر یل بنڈل کیبل بچھانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ کنڈا کلچر کی حوصلہ شکنی ہوسکے ۔ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس فیصلہ کی منظوری دیتے ہوئے ریجن بھر کے ایسے تمام علاقوں کا سروے مکمل کرکے رپورٹ بورڈ میں پیش کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میپکو انتظامیہ نے کنڈی، ڈائریکٹ بجلی چوری روکنے اور زیادہ نقصان والے فیڈرز میں بجلی چوری پر قابوپانے کے لئے ایئریل بنڈل کیبل ڈالنے کا فیصلہ کیاہے ۔ یہ کیبل ڈالنے سے ڈائریکٹ کنڈی ڈال کر ہونے والی بجلی چوری کی روک تھام کی جاسکے گی اور صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوجائے گی ۔فیڈرز کے لائن لاسز کم ہونے پر ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی کم کیاجاسکے گا۔