میپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹس کی سزائوں کے خلاف اپیلیں منظور،سزائیں ختم کرنے کے احکامات جاری

پیر 7 مئی 2018 22:54

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے لائن سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے سزائوں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائیں ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ (سٹینڈنگ آرڈرز)آرڈی نینس 1968؁ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میپکو عظیم آبادسب ڈویژن بوریوالہ کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ قیصر حیات، سٹی سب ڈویژن بوریوالہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ شاہد پرویز حاجی شیر سب ڈویژن بوریوالہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ غلام شبیر شاہ کی ایک ، ایک سال کے لئے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ کے عہدے پر تنزلی کردی تھی جس پر تینوں لائن سپریٹنڈنٹس نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں اپیلیں دائرکیں جن پر فیصلہ سناتے ہوئے اتھارٹی نے تینوں لائن سپرنٹنڈنٹس کی سزائیں ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :