میپکو نے اپریل میں 48لوٹینشن سکیمیں مکمل کیں، مجموعی طورپر8کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی

پیر مئی 22:54

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے صارفین کو نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی ممکن بنانے اور سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے منصوبوں کے تحت اپریل2018؁ء کے دوران48لوٹینشن (ایل ٹی ) سکیمیں مکمل کی ہیں، ان سکیموں کی تکمیل پر مجموعی طورپر8کروڑروپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔ میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام ڈوگر کالونی، وہاڑی روڈ شاہرہ راشد، چک کھاجی والا، بستی عنایت پور جلال پور، چاہ کمہار والا، بستی مومن آباد، بستی حضوری والا اور بستی مرادآباد میں 8لو ٹینشن سکیموں کی تکمیل پر 55لاکھ69ہزارروپے خرچ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

وہاڑی سرکل کے زیر انتظام طارق بن زید IIمیں ایک سکیم پر 4لاکھ10ہزارروپے، ڈیرہ غازی خان سرکل میں چارک ڈھارووالا ، جل والا، بستی بیگ والا، محلہ درکھان چوٹی روڈ، بستی اللہ آباد غربی، چک نمبر 160،چک نمبر 130، چک نمبر 244، چک نمبر 147اور فضل کالونی میں 10ایل ٹی سکیموں پر75لاکھ22ہزار روپے،ساہیوال سرکل کے زیر انتظام چک نمبر 150/9-Lجبار بھٹی اور چک نمبر 141/9-Lسائوتھ سائیڈ میں دو سکیموں پر 19لاکھ85ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں بستی حسے والا، بستی غازی والا،لاٹیاں والا، بستی ٹالی والا، بستی لنگر سرائے، بستی پیپل والا، بستی کٹا والا، گجر چوک جتوئی، بستی ڈاڈے والا ، سردار شوکت حیات خان اور مدرسہ فضل القرآن میں 11سکیموں پر 48لاکھ71ہزارروپے، خانیوال سرکل میں چک نمبر 123/10-Rمیں دو اور چک نمبر 1-A/14-Lمیں تین ایل ٹی سکیموں پر19لاکھ74ہزارروپے، بہاولپور سرکل میں چک نمبر 59-Fاور مہتاب چوک غربی محلہ میں 2ایل ٹی سکیموں کی تکمیل پر16لاکھ81ہزارروپے،رحیم یار خان سرکل کے زیر انتظام بستی بابراں اللہ آباد، بستی جام منظوراحمد لاڑ، بستی عبدالستار، تھکال روڈ نواں کوٹ، چک نمبر 143-P، میاں غلام رسول کالونی، ٹبی واگہیوار، اسلم کالونی، چک نمبر 111/P، ابو ظہبی روڈ اور ٹیچرز کالونی میں 11سکیموں کی تکمیل پر ایک کروڑ 30 لاکھ16ہزارروپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :