خانیوال میں لوگوں کو سستی او رمعیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے ’رمضان کنٹیجنسی پلان ‘تیار

پیر مئی 22:56

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو منظور خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پررمضان المبارک کے دوران ضلع خانیوال میں لوگوں کو سستی او رمعیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے ’رمضان کنٹیجنسی پلان ‘تیار کرلیا ہے جس کے تحت عام مارکیٹ میں سستی او رمعیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ لوگوں کی سہولت کیلئے عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں 5 رمضان بازا ر، خانیوال ‘کبیروالا‘جہانیاں ‘میاں چنوں اور عبدالحکیم میںلگائے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے رمضان پلان 2018 کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کا حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

جس میں اسسٹنٹ کمشنر زکبیروالا،میاں چنوں طارق حسین بھٹی ،چوہدری صہیب اقبال ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سعید احمد ،ڈی ڈی زراعت جمیل احمد ، ڈی او انڈسٹریز زبیر عباسی ،سمیت محکمہ پولیس ، ٹریفک پولیس ،سیکریٹریز مارکیٹ کمیٹیز ، بلدیات کے چیف افسران اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں کریانہ ، فروٹ ، سبزیاں ، گھی ، چینی ، آٹا ، گوشت ،اور مشروبات کی 83 شاپس قائم کی جائیں گی ۔ جن میں محکمہ زراعت اور ماکیٹ کمیٹی کی 18 فیئر پرائس شاپس بھی شامل ہیں ۔محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی اشیاء کی رسد کو ماکیٹ اور رمضان بازاروں میں یقینی بنائے گی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضلع بھر کے فوکل پرسن ہونگے جبکہ 31پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی ماہ صیام کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران مستحق ، نادار اور غریب لوگوں کے لئے پانچ سحری و افطاری دستر خواں بھی قائم کئے جائیں گے ۔