مختلف شہروں کے حجاج کرام کیلئے حج ٹریننگ فیزII- کا شیڈول جاری

پیر مئی 22:56

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ڈائریکٹوریٹ حج ملتان نے سال 2018حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے مختلف شہروں کے حجاج کرام کے لیے حج ٹریننگ فیزII- کا شیڈول جاری کردیا ۔ڈائریکٹر حج ملتان ر یحان عباس کھوکھر نے بتایا کہ 7 مئی 2018 کو ڈیرہ غا زی خان بمقام آرٹس کو نسل،9 مئی کبیر والابمقام ٹی ایم اے ہا ل، 10مئی خا نیوال (برائے حجاج کرا م خا نیوال۔

جہا نیاں ۔

(جاری ہے)

کچا کھوہ )بمقام جناح لائبریری،11مئی وہاڑی بمقام ضلع کو نسل ہال ،12مئی لودھراںضلع کونسل ہا ل، 13مئی گور نمنٹ کا لج برائے طلباء، 14مئی بورے والاعرومہ میرج ہال میں حجاج کرام کوحج فیز IIکے تحت ارکان حج کے متعلق جا معہ ٹریننگ دی جا ئے گی ۔ رانا محمد سلیم،سلیم بلالی ،عطاء محمد ،اجمل فاروق باجوہ اکاوٹینٹ حج ڈیپارٹمنٹ،حافظ ریحان قادری اور ثناء اللہ حج سے متعلق ٹریننگ دیں گے۔جبکہ ڈائریکٹوریٹ حج ملتان نے رانا محمد آصف کو ٹریننگ کواڈینٹرمقررکیا ہے۔ ٹریننگ میں شرکت کرنے والے عازمین حج سے ٹریننگ کے بعد ٹریننگ کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ اس موقع پر ٹریننگ آرگنائزر و ک کشئیروازارت حج ملتان رانا محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :