کا شتکار خو ش حال ہو گا تو ملک تر قی کر ے گا،سہیل شہزاد

پیر 7 مئی 2018 22:56

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ممبر جو ڈیشل فرسٹ بورڈ آف ریو نیو پنجاب سہیل شہزاد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کے ہمراہ مراکز خر ید گندم کا معا ئنہ کیا، کا شتکاروں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے متعلقہ افسران کو مو قع پر ہد ایات جا ری کیں، اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ممبر جو ڈیشل فرسٹ سہیل شہزاد نے کہا کہ کا شتکار ہمارے ملک کا سر ما یہ ہیں ان کا خیا ل رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہما راکا شتکار خو ش حال ہو گا تو ملک تر قی کر ے گا، ہماری معیشت کا سب سے زیا دہ انحصار زراعت پر ہے ،انہوں نے مز ید کہا کہ گندم کی خر ید اری کے حوالے سے کا شتکاروں کو جو بھی مسائل درپیش ہو ں، وہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کے آفس میں درخواست دیں ،متعلقہ کمیٹی ان کا جائزہ لے کر ا ن کی شکا یات کو دور کر ے گی، انہوں نے محکمہ فوڈ کے افسران کو ہد ایت کی کہ وہ کا شتکاروں کو زیا دہ سے زیادہ سہو لیات فراہم کر یں، خوش اخلاقی سے پیش آئیںاور کسی قسم کی شکا یت کا موقع نہ دیں، سہیل شہزاد نے کا شتکاروں کو یقین دہا نی کرائی کہ ان کی طرف سے جو مطا لبات پیش کئے گئے ہیں ان کوحکو مت تک پہنچا یا جائے گا تاکہ کسانوں کے لئے مز ید بہتر ی گنجائش نکل سکے ہماری پو ری کو شش ہے کہ ہم کا شتکاروں کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر یں اور زراعت کی تر قی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :