کراچی میں شدیدگرمی کے دوران لوڈشیڈنگ پر نیپرا کا کے الیکٹرک کو نوٹس

کے الیکٹرک بن قاسم بجلی گھر یونٹ کی خرابی وجوہات بتائے،نیپرا کے جاری نوٹس میں استفسار

پیر 7 مئی 2018 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) کراچی میں شدیدگرمی کے دوران لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیا ، نیپرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بن قاسم بجلی گھر یونٹ کی خرابی وجوہات بتائے نیپرا کہ کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اس وقت 500 سو میگاواٹ کم بجلی سپلائی کررہی ہیں کے الیکٹرک بتائے وہ یونٹس کے بہتر مینٹینس کیوں کرسکی، بن قاسم پلانٹ کے ایک نہیں دو یونٹس بجلی پیدا نہیں کررہے ہیں جس پر نیپرا نے کے الیکٹرک فوری جواب مانگ لیا ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس بحال کیے جانے کے باوجود شہر قائد میں لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہے جبکہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کا سداباب کرنے کے بجائے حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے کے الیکٹرک کی ترجمان کا دعوی ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث عارضی طور پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جس ہی خرابی دور ہوگئی بجلی کی فراہم کی معمول کے مطابق بحال کردی جائیگی تاہم شہریوں نے کے الیکٹرک کی وضاحت کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے شہریوں کو کہنا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کی خرابی سے پہلے بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی کے الیکٹرک دعویٰ تھاکہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث اضافی لوڈشیڈٖنگ کی جارہی ہے لیکن سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد بھی کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی شہریوں کو کہنا ہے کہ کے الیکٹرک میں ادارے کو چلانے کی انتظامیہ اہلیت نہیں ہے وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے ۔

#