کان کنوںکی فلاح بہبوداورتحفظ کیلئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کروںگا،امیرمقام

پیر 7 مئی 2018 22:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے انتہائی افسوس کامقام ہے کہ ہرصوبائی حکومت نے شانگلہ کے کان کنوںکیلئے مزدورویلفیئرفنڈاستعمال کرنے کی بجائے فنڈزیہاںسے اٹھاکراپنے اپنے حلقوںمیںاستعمال کئے،اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوضروران غریبوںاورمستحق افرادکاحق انہیں دلائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ کان کنوںکی فلاح بہبوداورتحفظ کیلئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کروںگااورہرمحاذان ناداراورمستحق افراد کاجنگ لڑوںگا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے سانحہ ماروڑ،کوئٹہ میںجاںبحق ہونیوالے افرادکی میتیں وصول کرنے کے بعدشانگلہ کے مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماروڑ،کوئٹہ میںجاںبحق افرادکی میتیں رات 3بجے انکے آبادئی علاقوںڈھیری،ڈیلے باباپہنچائی گئی،وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام،ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ،ڈسٹرکٹ ناظم شانگلہ نیازاحمدخان اورممبرصوبائی اسمبلی رشادخان نے میتیںوصول کیںاور لواحقین کے سپردکردیئے۔

تمام جاںبحق افرادکے لواحقین میںانجینئرامیرمقام نے اپنے ذاتی فنڈسے کفن ودفن لوازمات کیلئے پچاس پچاس ہزارروپے نقدتقسیم کیں اورپاکستان بیت المال سے ہرپسماندہ گھرانے کیلئے پچاس پچاس ہزارروپے کااعلان بھی کیا۔اس موقع پر انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اس مشکل کی گھڑی میںاپنے قوم کے دکھ دردمیںبرابرکے شریک ہیںاوراسی سانحہ کی وجہ سی9مئی کومنعقدہونیوالے پاکستان مسلم لیگ(ن)کاجلسہ جس سے قائدمحمدنوازشریف اورمریم نوازنے خطاب کرناتھاکومنسوخ کیاگیا۔