Live Updates

اگلی حکومت ایم ایم اے کی ہو گی،عطاء الحق درویش

پیر 7 مئی 2018 22:18

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سینئر نا ئب امیر مو لا نا عطا الحق درویش نے کہا ہے کہ متحد ہ مجلس عمل ملک بھر میںبحال و فعا ل ہو چکی ہے کا ر کن انتخابات کی تیا ریا ں کر یں کیونکہ ایم ایم اے کا مستقبل رو شن ہے کہ اگلی حکومت ایم ایم اے کی ہو گی 13مئی کو مینار پاکستان لا ہو ر میں متحد ہ مجلس عمل کا ورکرکنونشن منعقد ہو گا جو حقیقی معنو ں میں کنو نشن ہو گا ایسا نہیں ہو گا کہ جلسہ لاہور میں اور اور جلسے کے شر کاء خیبر پختونخوا کے ہو ں گے اور 13مئی کا ورکر کنونشن ملک کی سیا ست کا رخ بد ل دے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی دفتر میں 13 مئی کو ہونے والے مینار پاکستان کنو نشن کی تیا ریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے کا رکنو ں خطاب اور اخبار نویسو ں سے بات چیت کے دورا ن کیا۔

(جاری ہے)

عطا الحق درویش نے کہا کہ ایم ایم اے کا رکن اپنے صفو ں میں اتحا د اور اتفا ق قا ئم کر یں اور زیاد ہ سے زیاد ہ ایم ایم اے کے سا بقہ دور حکومت کا رنا موں کا اجا گر کریں انہو ںنے کہا کہ کسی نے روٹی کپڑ ا مکان کسی نے پختون ولی کے نام پر دھو کا دیا لیکن عمران خان اور پر ویز خٹک نے توحد کر دی ایک طر ف نو جوانوں تبد یلی کے دھو کے میں رکھا تو دوسر ی طر ف پختون کی روایات کا جنا ز ہ نکال دیا عوام نے پاکستان تحریک انصا ف کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات