پشاور، سکالر مکرم شاہ گیلانی نے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پیر 7 مئی 2018 22:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی(P.hd) سکالر سید مکرم شاہ گیلانی نے کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کرتے ہوئے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور شعبہ سیاسیاست سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی سکالر سید مکرم شاہ گیلانی نے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ ان کے مقالے کا موضوع پاکستان کی علیحدگی پسند تحریکوں کو کچلنے کی پالیسی اور بلوچستان میں سیکورٹی کی حالت تھا۔انھوں نے اپنا مقالہ اپنے سر پروائزر سمیع رضا زیدی کی نگرانی میں مکمل کیا۔ سید مکرم شاہ گیلانی نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعائوں کا ثمرقرار دیا۔

متعلقہ عنوان :