ضلعی انتظامیہ کامردان میں بیو ٹیفیکیشن کے جاری تمام ترقیاتی سکیموں کا اچانک دورہ

پیر مئی 22:22

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران خان کے ہمراہ مردان میں بیو ٹیفیکیشن کے جاری تمام ترقیاتی سکیموں کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام کام بروقت مکمل ہو اور معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

اس کے بعد ڈپٹی کمشنر مردان نے مردان میں باقی ماندہ جاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی مردان نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کام معینہ مدت کے اندر اندر مکمل کریں اور معیار کا بہت زیادہ خیال رکھا جائے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی ممبران کیساتھ میٹنگ کی اور ان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کے دورے شروع کریں اور پشاور ہائی کورٹ کے جاری شدہ احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں پرائیویٹ سکولوں میں ان فیصلوں پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایات پرائیویٹ سکولوں کیلئے بنائی گئی ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے جاری شدہ احکامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :