کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن تقریب،24 طلباء و طالبات میں میڈلزتقسیم

پیر مئی 22:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن میں 24 طلباء و طالبات کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر گولڈ،سلوراور برائونزمیڈل عنایت کئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ستارہ امتیاز، مہمان خصوصی تھے نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز پہنائے اور مبارکباد دی جن میں بیچلرز آف سائنس اِن الیکٹریکل الیکٹرانس اینجنئرنگ میں دل نواز علی تارڑ کو کیمپس گولڈ، عقیل گل کو کیمپس سلور اور علی رضاء آصف کو کیمپس برائونز میڈل سے نواز گیا۔

بیچلرز آف سائنس اِن الیکٹریکل پاور انجنئرنگ میں محمد ارسلان لیاقت کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ ، واثق اللہ اور محمد فاہد کو کیمپس سلورجبکہ عدنان احمد خان کو کیمپس برائونز میڈل دیاگیا ۔

(جاری ہے)

بیچلرآف سائنسز اِن بزنس ایڈمنسٹریشن میں عجولہ شبیر کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ سلور، حناء خان کو کیمپس سلور جبکہ فاطمہ بی بی کو کیمپس برائونز میڈل عنایت کئے گئے۔

بیچلرز آف سائنسز اِن ڈیویلپمنٹ سٹڈیز میں عمارہ شاہ کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ میڈلز دیا گیاہیں ۔بیچلرز آف سائنسز اِن بائوٹیکنالوجی میں نبیلہ ظفر کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ ، احمد مدنی کو سلور، ہیلری میری کو کیمپس برائونز جبکہ انجلین کو کیمپس برائونز۔بیچلرز آف سائنسز اِن ارتھ سائنسز میں عمر نظیر کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ ، محمد عمر فاروق کو کیمپس سلور جبکہ بدر نصیر کیمپس برائونز میڈلز سے نوازا گیا۔

بیچلرز آف سائنسز اِن اینوائرنمنٹل سائنسز میں حفضہ بانو کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ، شفیقہ علی کو کیمپس سلورجبکہ مہوش ظفر کو کیمپس برائونز میڈل دئے گئے۔ بیچلرز آف سائنسز اِن سافٹ ویئر انجنیئرنگ میں ذیشان طارق کو کیمپس گولڈ اور عدنان جمشید کوکیمپس سلورجبکہ بیچلرز آف سائنسز اِن ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ نیٹ ورکنگ میں عثمان شہزاد کو کیمپس اور انسٹی ٹیویٹ میڈلز سے نواز ا گیا۔

متعلقہ عنوان :