خیبرپختونخوامیںسوئی گیس نظام کی صلاحیت میںکوئی کمی نہیں،ایس این جی پی ایل

پیر 7 مئی 2018 22:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پشاورمیںسوئی گیس قیمتوںمیںاضافے کے حوالے سے چیئرمین پرسن اوگرا کی زیرصدارت عوامی سماعت کاانعقادکیا گیا۔اس موقع پر،ممبرفنانس،ممبرآئل،ایس این جی پی ایل کے چیف فنانشل آفیسرصغیرالحسن اورجنرل منیجرسوئی گیس خیبرپختونخوا ارباب ثاقب بھی موجودتھے۔ سماعت کے دوران چیف ایگزیکٹیوآفیسرخیبرپختونخوا او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بارہ تئی کوہاٹ میںواقع او جی ڈی سی ایل کنواں پرعدم کاروائی کی تردیدکرتے ہوئے سی ایف او صغیرالحسن نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ بارہ تئی کوہاٹ میںکنویںپرعدم کارورائی غیرحقیقت پرمبنی ہے کیونکہ مذکورہ کنواںوزارت توانائی کی جانب سے ایس این جی پی ایل کومختص نہیںکیاگیاہے۔

انہوںنے کہاکہ جونہی بارہ تئی ،کوہاٹ کنواںوزارت توانائی کی طرف سے قواعدو ضوابط کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے حوالے کی جاتی ہے توکنویںکوسوئی گیس ٹرانزمشن نظام کیساتھ منسلک کرنے کیلئے فی الفورہماری مشینری مذکورہ کام کاآغازکریگی۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل کے سی ایف او صغیر الحسن نے کہاکہ خیبرپختونخوامیںسوئی گیس نظام کی صلاحیت میںکوئی کمی نہیںہے،ہم صوبے میںتمام نئی دریافتوں کی ضروریات کوپوراکرسکتے ہیںتاہم صلاحیت کومزیدبڑھانے کیلئے صوبائی حکومت سے حمایت اورتعاون کی ضرورت رہتی ہے،اس ضمن میںکوہاٹ کے قریب24قطرٹرانزمشن لائن جوکہ مقامی افرادنے معطل کیاتھاپرکام بندکیاگیاہے اورصوبائی حکومت کی تعاون سے اس مسئلے کوختم کیاجاسکتاہے اورمذکورہ ٹرانزمشن لائن پرکام کاآغازکیاجاسکتاہے۔

سماعت کے دوران انفراسٹرکچرکے حوالے سے جواب دیتے ہوئے صغیرالحسن نے کہاکہ ایس این جی پی ایل نے خیبرپختونخوامیں انفراسٹرکچرکے میگامنصوبوںکوپائیہ تکمیل تک پہنچایاہے جن میںمردان سے سوات تک111کلومیٹرزٹرانزمشن لائن،پشاورمیں24 کلومیٹرمین سپلائی کی اپ گریڈیشن جبکہ درہ آدم خیل سے پشاورشہرتک ٹرانزمشن لائن پربھی برق رفتاری سے کا م جاری ہے۔

اوگراسماعت کے دوران ممبرصوبائی اسمبلی جمشیدمہمندنے آر ایل این جی ٹیرف کے حوالے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس کمرشل صارفین سے آر ایل این جی ٹیرف چارج کررہی ہے جس پرسی ایف او صغیرالحسن نے کہاکہ محض وہ صارفین جنہوںنے گیس فروخت معاہدے کی خلاف ورزی کی اورمعاہداتی لوڈسے اضافی لوڈاستعمال کیاتھاصرف انہیں آرایل این جی ٹیرف چارج کیاگیاتھاتاہم یہ مسئلہ عدالت میںزیرسماعت تھااورسوئی گیس بلوںمیںتصحیح کی گئی ہیں۔