خیبر گرین نے ڈسٹرکٹ انٹر کلب خیبر ایجنسی 2018 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 7 مئی 2018 22:24

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں کھیلا جانے والا ڈسٹرکٹ انٹر کلب خیبر ایجنسی 2018 کرکٹ ٹورنمنٹ خیبر گرین نے توحید کلب کو شکست دیکر جیت لیا۔

(جاری ہے)

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے توحید کلب نے مقررہ اوورز میں 212 رنز بنائے جسمیں شاہد افریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ خیبر گرین نے مطلوبہ ہدف سمیع اللہ کی بہترین بلے بازی اور سنچری کی بدولت بااسانی حاصل کر لیا اور تورنمنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ خیبر گرین ٹیم کے کپتان نے اس جیت کو ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ پیش کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :