وزیراعلیٰ پرویزخٹک10مئی کو صوابی میں جلسہ کرینگے

پیر مئی 22:24

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک 10 مئی کی سہ پہر چار بجے تورڈھیر صوابی میں قومی وطن پارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،ایم پی اے عبدالکریم نے اپنی شمولیت سے قبل حلقہ نیابت میں ساتھیوں ،دوستوں اور ورکروں سے مشاورت کی تھی اور اکثریت نے اُن کو کسی جماعت میں جانے کے آزادانہ فیصلے کی اجازت دی تھی ۔