پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی صفائی مہم کا آغاز

پیر 7 مئی 2018 22:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ڈبلیو ایس ایس پی کے تعاون سے پشاور میں کلین اینڈ گرین صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ نے کلین اینڈ گرین صفائی مہم کا رنگ روڈ پر باقاعدہ افتتاح کیا۔ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ، چیئر مین ڈبلیو ایس ایس پی حاجی شوکت علی،اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، جنرل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی علی الرحمان اوردیگر افسران اور ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ڈی اے کے سٹاف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بات کر تے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ پیر سے پشاور میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میںہر ہفتے پانچ یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار سڑکوں اور گلیو ں میں صفائی کریں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ خصوصی طور پر رنگ روڈ پر حیات آباد ٹول پلازہ سے موٹر وے پل تک سڑک کے دونوں اطراف میں صفائی کی جا ئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ بورڈ بازار ، ناصر باغ، شاہین مسلم ٹائون ون اینڈ ٹو، بڈھ بیر مریم زئی ، چمکنی اور دیگر علاقوں میں بھی صفائی مہم شروع کی جا ئے گی۔

اس مہم میں گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مین نالیوں کی صفائی ، فٹ پاتھ کی مرمت اور دیواروں سے پوسٹروں کو بھی ہٹایا جا ئے گی ۔ کمشنر پشاور ڈویژن نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پشاور کو خوبصورت بنا نا ہو گا اور اس میں ہمیں اپنا کردا ر ادا کر نا پڑے گا۔آخر میں کمشنر پشاور ڈویژن کی سربراہی میں کلین اینڈ گرین صفائی مہم کے حوالے سے رنگ روڈ پر ایک واک بھی ہوئی جس میں علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :