راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ امتحانات،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں کے امتحانی عملہ سے 6 موبائل فون برآمد ، ریذیڈنٹ انسپکٹر امتحانی ڈیوٹی سے معطل

نگران برائے امتحانی امور کا نئے ریذیڈنٹ انسپکٹر کو تعینات کرنے اور امتحانی عملہ کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات جاری

پیر مئی 22:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرانتظام منعقد ہونے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018کے نگران برائے امتحانی امور پروفیسر غلام محمد جھگڑنے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں کے امتحانی عملہ سے 6 موبائل فون اپنی تحویل میںلے کر ریذیڈنٹ انسپکٹر کوفوری طور پر امتحانی ڈیوٹی سے معطل کر دیا جبکہ نئے ریذیڈنٹ انسپکٹر کو تعینات کرنے اور امتحانی عملہ کے خلاف ڈسپلن برانچ میں انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیزکے مطابق امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے قبل امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تمام عملہ اپنے موبائل ریذیڈنٹ انسپکٹر کو جمع کروا کے سینٹر میں داخل ہونے کا پابند ہے گزشتہ روز پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں کے امتحانی عملہ سے 6 موبائل فون اپنی تحویل میں لیے اور فوری طور پر ریذیڈنٹ انسپکٹر کو امتحانی ڈیوٹی سے معطل کرتے ہوئے نئے ریذیڈنٹ انسپکٹر کو تعینات کرنے اور امتحانی عملہ کے خلاف ڈسپلن برانچ میں انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی دوران امتحان موبائل فون اپنے پاس رکھنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہ ہے بورڈ کی بار بار ہدایات کے باوجود امتحانی عملہ کے پاس موبائل فون ہونا صریحاً بے قاعدگی ہیاور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساگری، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء کلرسیداں، گورنمنٹ گرلز کالج کلر سیداں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں سمیت مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اس دوران انھوں نے مزید کہا کہ کمشنروچیئرمین ندیم اسلم چوہدری کی سربراہی میں امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2018ء کے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیںحکومت پنجاب ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہایس او پیز( SOPs)پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے تمام امتحانی امور کی نگرانی میں خود کررہا ہوں امتحانی انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نظر انداز نہیں کی جارہی سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر اور کنٹرولر امتحانات عابد کھرل بھی امتحانی مراکز کا دورہ کررہے ہیں ریذیڈنٹ انسپکٹر اور ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر سے روزانہ کی بنیادپر رپورٹ لی جارہی ہے ہمیں دوسروں کے لیے قابل تقلید نمونہ بن کر کام کرنا چاہیئے تاکہ دوسرے لوگ ہمارے نقش قدم پر چل کر فرائض منصبی دیانتداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں بہترین امتحانی خدمات کی انجام دہی پر امتحانی عملہ کوبہترین کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :