کوئٹہ، عوام کوئٹہ کے مسائل حل نہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں عوام کو نہ روٹی ملی ،نہ مکان اور نہ ہی کپڑامیسرہوا،مولاناعبدالحق ہاشمی

صاف ستھری قیادت دینی جماعتوں کے پاس ہے ،جماعت اسلامی عوامی مسائل کو حل کر سکتی ہے کرپشن سے پاک پارٹی ہی کرپشن کے خلاف جدوجہد کر سکتی ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر 7 مئی 2018 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،دینی سکالر زون ون کے ناظم ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ عوام کوئٹہ کے مسائل حل نہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں عوام کو نہ روٹی ملی ،نہ مکان اور نہ ہی کپڑامیسرہوا۔صاف ستھری قیادت دینی جماعتوں کے پاس ہے ۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کو حل کر سکتی ہے کرپشن سے پاک پارٹی ہی کرپشن کے خلاف جدوجہد کر سکتی ہے ۔

کوئٹہ کے عوام کاولی وارث جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل کو اجاگر اور حل کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون 1،پی بی ون کے علاقوں ،لندن اسٹریٹ ،کیقبادروڈ،اسٹیشن محلہ ،الگیلانی روڈسمیت حلقہ 29کوئٹہ 5کے مختلف علاقوں میں جلسوں ،کارنرمیٹنگز،کارکنان کنونشن وشمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ثناء اللہ جوگیزئی ،ایوب کرد،یونس مہمند،عطاء اللہ ،فہیم دہوار،عبدالمجید بلوچ،سیدحیات اللہ ،قاری عطاء الرحمان ،مولوی لطیف اللہ اور نجیب اللہ اچکزئی،صعیب خان ،نعمان خان سمیت مختلف نوجوانوں نے خطاب کیا اس موقع پر نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے کوئٹہ کے شہری پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں گیس پریشر میں کمی ، بجلی وگیس لوڈ شیڈنگ ،برساتی نالوں اور سڑکوں وگلیوں کی خستہ حالی ،امن وامان کی صورتحال اور ٹریفک کے مسائل کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

منتخب نمائندے حکومت اور بلدیاتی اداروںنے بھی عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے جو یہاں کے لاکھوں شہریوں کیساتھ زیادتی ہے جماعت اسلامی ،علمائے کرام ،تاجر برادری اور دیگر سول سوسائیٹی سے ملکر صوبائی دارالحکومت کے پریشان حال عوام کے دکھوں وپریشانیوں کا مداواکریں گے ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بڑے میگاپراجیکٹس شروع کرنے کی ضرورت ہیں گیس پریشر میں کمی ،پینے کے صاف پانی اور صفائی کی قلت ،صحت وتعلیم کی سہولتوں کا فقدان یہاں کے شہریوں کیساتھ زیادتی ہے بلوچستان کا سب سے بڑاشہر اور آبادی کا بوجھ مگر تعلیمی وصحت اور دیگر ادارے سالوں پہلے کے چل رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ آبادی وضروریات کو دیکھتے ہوئے کوئٹہ کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کیے جائیں دیگر بڑے شہروں میں زیرزمین ٹرین پراجیکٹس شروع ہوئے مگر ہمیں پچاس سال پہلے کے وسائل پر ٹرخائے جارہے ہیںجوبہت زیادتی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومتی عدم توجہی سے کوئٹہ کے مسائل روزبروز بڑھ رہے ہیں بدقسمتی سے حکومتی نمائندوں نے بھی اپنی کامیابی کے بعد عوام کے مسائل کے حل پر کوئٹہ توجہ نہیں دیاجماعت اسلامی اخلاص ونیک نیتی سے شہریوں کو مسائل ومشکلات سے نکالیگی ۔