کوئٹہ ،امسال آرفن پروگرام کے تحت ملک بھر میں دس ہزار جبکہ بلوچستان میں پانچ سویتیم بچوں کی کفالت کی جائیگی،جمیل احمدکرد

اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کی عوام اور مخیر حضرات سے ہمیں بہت سے توقعات وابستہ ہیں رمضان المبارک سے پہلے کوئٹہ،مستونگ،ہرنائی میں فنڈریزنگ کیلئے ڈونر کانفرنسز منعقدکیے جائیں گے، صدر الخدمت فائونڈیشن بلوچستان

پیر 7 مئی 2018 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کوئٹہ ریجن کے صدرجمیل احمدکرد نے امسال آرفن پروگرام کے تحت ملک بھر میں دس ہزار جبکہ بلوچستان میں پانچ سویتیم بچوں کی کفالت کی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کی عوام اور مخیر حضرات سے ہمیں بہت سے توقعات وابستہ ہیں رمضان المبارک سے پہلے کوئٹہ،مستونگ،ہرنائی میں فنڈریزنگ کیلئے ڈونر کانفرنسز منعقدکیے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر کے دیگراضلاع میں رمضان المبارک ہی میں ڈونرکانفرنس منعقدکیے جائیں گے۔

یتیموں کی کفالت ،انہیں تعلیم وتربیت سے لیس کرکے معاشرے کا قیمتی کامیاب انسان بناناہماری ترجیحات میں شامل ہیں مخیر حضرات اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی دفتر کوئٹہ میں ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی نائب صدر اعجاز محبوب،دین محمد کاکڑ،حاجی عبدالکریم کدیزئی،ولی خان شاکر، عبداللہ خان ،خالد محمود،قاضی محمد عارف ،بلال احمد،حکمت اللہ ،قمر ابراہیم،محمدہاشم ،محمد حسین ،انجینئرنجیب اللہ،محمدریحان،شاہ فیصل دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شوال ورمضان المبارک میں الخدمت کے مختلف پراجیکٹ خصوصاًیتیموں کی کفالت کیلئے فنڈزریزنگ کے حوالے سے ڈونرکانفرنسزکاانعقادویگرمنصوبہ جات وپروگرامات کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اہل بلوچستان ومخیر حضرات نے پہلے بھی الخدمت کیساتھ بھر پور تعاون کیاآئندہ بھی انشاء اللہ مخیر حضرات تاجر برادری واہل خیر الخدمت فائونڈیشن کیساتھ تعاون کریگی الخدمت فائونڈیشن ہم اہل خیر اوریتیم بچوں کے درمیان پل کاکام سرانجام دے رہے ہیں مخیرحضرات سے لیکر مستحقین تک پہنچاتے ہیں ‘انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن بلاتخصیص مذہب ‘نسل ‘نظریہ خدمت کافریضہ سرانجام دے رہی ہے الخدمت صحت‘تعلیم‘ صاف پانی کی فراہمی ‘ یتیموں کی کفالت ‘ آفات سے بچائو ‘ مواخاة پروگرام اورروزگار فراہمی کے شعبوں میں کام کررہی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ الخدمت کے پاس رضاکاروں کی ایک بڑی کھیپ موجودہے الخدمت یتیم بچوں کی گھروں پرکفالت کے ساتھ ساتھ ’’آغوش الخدمت ‘‘کے نام سے اقامتی ادارے پورے ملک میں قائم کررہی ہے جس کامقصد والدین سے محروم بچوں کوتعلیم وتربیت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے آغوش میں بچوں کیلئے رہائش ‘ تعلیم ‘صحت ودیگر سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہے ‘ بلوچستان میں بھی دومقامات پر الخدمت آغوش کی تعمیرات کاآغازکررہی ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے اور غریبوں ‘یتیموں کی فلاح وبہبود کیلئے دینے سے مال ودولت میں کوئی کمی نہیں آتی بلکہ اضافہ ہوجاتاہے ‘مستحقین وضرورت مندوں کی مدد کرکے دنیا وآخرت بنائیں۔