کوئٹہ ، تاجر اغواء کے چند گھنٹے بعد ہی بازیاب کرالیا4 اغواء کار گرفتار

تاجر اکرام اللہ کو ہنہ بائی پاس سے دو گاڑیوں میں سوار ملزمان نے اغواء کیا بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے عسکری پارک کے قریب ناکے پر دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی

پیر مئی 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ بائی پاس سے تاجر اغواء کے چند گھنٹے بعد ہی بازیاب کرالیا4 اغواء کار گرفتار تاجر اکرام اللہ کو ہنہ بائی پاس سے دو گاڑیوں میں سوار ملزمان نے اغواء کیا بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے عسکری پارک کے قریب ناکے پر دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی گرفتار اغواء کاروں کی نشا ند ہی پر خروٹ آباد پر مکان میں چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران مکان سے مغوی تاجر اکرام کو بازیاب کرا کر مزید دو اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا مغوی اکرام اللہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے پولیس پارٹی کے لئے تعارفی اسناد اور انعام کا اعلان کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :