کامونکے،گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز اکبر گھنوکی میں 10 سال سے سائنس ٹیچر کی آسامی خالی

سائنس گروپ کے 200 طلبا کو پرائمری کا استاد سائنس کے مضامین پڑھا رہا ہے،محکمہ کے اعلی حکام سے سائنس کے مضامین کے استاد کی تعیناتی کے لیے کئی دفعہ درخواستیں کی گئی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی

پیر 7 مئی 2018 23:05

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز اکبر گھنوکی میں 10 سال سے سائنس ٹیچر کی آسامی خالی پڑی ہے۔سائنس گروپ کے 200 طلبا کو پرائمری کا استاد سائنس کے مضامین پڑھا رہا ہے۔محکمہ کے اعلی حکام سے سائنس کے مضامین کے استاد کی تعیناتی کے لیے کئی دفعہ درخواستیں کی گئی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ہیڈٹیچر کا موقف۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاوں اکبر گھنوکی کے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز میں گزشتہ 10 سال سے سائنس کے مضامین پڑھانے والا ایک بھی استاد موجود نہ ہونے سے مٹرک سائنس کے دوسو کے قریب طلبہ ایف ایس سی کرنے والے پرائمری سکول کے ٹیچر سے پڑھنے پر مجبور ہیں۔ اہل دیہہ کا کہنہ ہے کہ انہوں نے سائنس کے اساتذہ کی تعیناتی کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کے ہاٹ لائن نمبرزپر اور مقامی سیاسی نمائندوں سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا ہے۔اس بارے میں ہیڈ ٹیچر کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ بھی اس بابت محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کو گاہے بگاہے مطلع کرتی رہی ہے لیکن تاحال سکول میں کوئی بھی سائنس ٹیچر تعینات نہیں کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :