بنوں،شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن میر علی میں سکاؤٹس ٹریننگ اکیڈیمی ایف سی (ساؤتھ) میں ریکروٹ کی پہلی پاسنگ آوٹ پریڈ

6 جوان وطن کی دفاع کے لئے تیار ،تربیت کا مرحلہ مکمل کرنے والے جوانوں نے اپنے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کمانڈو ایکشن سے کیا

پیر مئی 23:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن میر علی میں سکاؤٹس ٹریننگ اکیڈیمی ایف سی (ساؤتھ) میں ریکروٹ کی پہلی پاسنگ آوٹ پریڈ ،996 جوان وطن کی دفاع کے لئے تیار ،تربیت کا مرحلہ مکمل کرنے والے جوانوں نے اپنے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کمانڈو ایکشن سے کیا میجر محمد احسن پرویز عالم چوہان کی قیادت میں ریکروٹس کے جوان گراونڈ میں داخل ہوئیں اور اپنی مہارت اور تربیت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے خوب صورت انداز میں پریڈ پیش کیااور مہمان خصوصی کے چبوترے کے سامنے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے ریکروٹس سے خلف لیا اور ان کو مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی کے حامل ریکروٹس اور کمپنی چمپئن کمپنی بابر کمپنی کو پرچم، بیسٹ فائر میڈل کا انعام ریکروٹ کاشف رحمن خٹک، بیسٹ ان فزیکل فٹنس میڈل ریکروٹ عصمت علی شاہ مروت، بیسٹ اکیڈیمک میڈل ریکروٹ محمد عمیر خٹک، سیکنڈ بیسٹ ریکروٹ کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی ریکروٹ عبداللہ یوسفزئی اور بیسٹ ریکروٹ آف ہانر ریکروٹ حزب اللہ مہمند کو دیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور (ساوتھ) میجر جنرل عابد لطیف نے کہا کہ عزیز جوانو یاد رکھیں آج آپ کی تربیت کا اختتام نہیں ہوا بلکہ آج سے آپ کی عملی زندگی کا آغاز ہورہا ہے آپ کو اس بات پر فخر ہونا چاہیئے کہ آپ فرنٹیر کور کے جوان ہیں جس کی تاریح بہادری شجاعت اور ملکی خدمت کے کارناموں سے بھری پڑی ہے اب آپ نے اپنے اندر وہ صلاحیتیں پیدا کرنی ہیں جو فرنٹیر کور کی اعلی روایات کی شایان شان ہیںشیر دل جوانوں آج پاکستانی قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد ہوکر کامیابی کی طرف بڑھ رہیںفرنٹیر کور بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کش جوان مردی سے مقابلہ کر رہی ہے قوم کی دعاوں ہمارے شہداء کی قربانیوں پاک فوج اور ایف سی کی شجاعت اور کوششوں سے ہم نے اپنے علاقوں سے دھشت گردی کا صفایا کردیا ہے ابھی ہم نے مل کر اس علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے تاکہ اس علاقہ میں ترقی کا عمل کو آگے بڑھایا جائے اور یہ علاقہ بھی خوشخالہ کی طرف گامزن ہو اس کے لئے علاقے کے عوام فوجی وسول انتظامیہ نے مل کر کام کرنا ہے اُنہوں نے کہا کہ میں آپ سے یہ امید رکھتا ہو ںکہ آپ اپنے ڈسپلن اور پیشہ وارانہ مہارت کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور فرنٹیر کور کی نیک نامی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی2008 ء میں حالات کی خرابی کی وجہ سے یہ اکیڈیمی یہاں سے ورسک منتقل کی گئی تھی ایف سی ساوتھ کے قیام کے بعد سکاوٹس ٹریننگ اکیڈیمی 2017 ء میں دوبارہ بحال کی گئیںدس سال کے بعد آج اس اکیڈیمی سے بیسک ملٹری ٹریننگ حاصل کرنے والے 996 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔