کراچی، پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کل 8مئی کو ہوگی

پیر 7 مئی 2018 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ آئینی درخواست نمبر 2009/2018کی سماعت مورخہ کل8مئی ، بروزمنگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کرر ہی ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ لسٹ میں پاسبان کی آئینی درخواست کی سماعت دوسرے نمبر ہے۔ سماعت کے بعد پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور اور عرفان عزیز ایڈوکیٹ سندھ ہائیکورٹ میں واقعہ میڈیا چوک میں میڈیا کے نمائندوں کو کیس پر بریفنگ دیں گے ۔