سندھ ہائیکورٹ میں سندھ یونیورسٹیز ترمیم بل 2018کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

پیر 7 مئی 2018 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سندھ یونیورسٹیز ترمیم بل 2018کے خلاف پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائرآئینی درخواست 2009/2018کی سماعت کل سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دورکنی بنچ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ سندھ ہائیکورٹ میں قائم میڈیا چوک پر صحافیوں کو کیس پر بریفنگ بھی دیں گے ۔ آج عدالت میں پاسبان پاکستان کے صدر لطاف شکور اور پاسبان کے دیگر قائدین بھی پیش ہونگے