آن لائن بزنس کمپنیزاور ویب سائٹس کو ٹیکس نوٹس جاری

آن لائن مارکیٹ کے صارفین نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کردی

پیر 7 مئی 2018 23:05

آن لائن بزنس کمپنیزاور ویب سائٹس کو ٹیکس نوٹس جاری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے آن لائن شاپنگ کمپنیوں پر سولہ فی صد کے حساب سے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے لاہور کی خواتین ظالمانہ قرار دے دیا۔پنجاب حکومت نے آن لائن بزنس کمپنیزاور ویب سائٹس کو ٹیکس نوٹس بھیجوا دیے جس کے بعد ان کمپنیز کو چودہ دنوں میں خود کو رجسٹر کرانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی امان انور قدوائی نے نمائندہ سما کو بتایا کہ ابتدائی طور پر چیدہ چیدہ کمپنیوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ آن لائن شاپنگ دنیا بھر میں ٹریلین ڈالرز کا کاروبار ہے۔ ان کمپنیوں کو ٹیکس دینا ہی پڑے گا۔دوسری جانب ڈھائی سے تین ارب روپے کا حجم رکھنے والی آن لائن مارکیٹ کے صارفین نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کردی ہے۔ خواتین بھی کہتی ہیں کہ حکومت کو یہ ٹیکس عائد نہیں کرنا چاہیے اس سے چیزوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق آن لائن مارکیٹ اور ای کامرس کے ذریعے سامان کی یہ خریدوفروخت اگلے پانچ سال میں سو ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :