پوری دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے والا پینٹ تیار

ایک مربع میٹر دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے کیلیے صرف 20 ڈالر یا پاکستانی 2000 روپے کی لاگت آئے گی، ماہرین

پیر 7 مئی 2018 23:05

پوری دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے والا پینٹ تیار
پٹسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ٹچ اسکرین ہماری زندگی کا ایک اہم جزو بن چکے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایسا روغن (پینٹ) تیار کیا ہے جو بہت کم خرچ میں آپ کے گھر کی دیوار کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔اس طرح وہ دن دور نہیں جب دیواریں ہمارے ہاتھ کے اشاروں سے روشنی کھولیں یا بند کریں گے، گھر کا درجہ حرارت تبدیل کریں گی اور دیگر اہم امور انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

ڈزنی کمپنی اور کارنیگی میلون یونیورسٹی کے ماہرین نے مل کر ایک ایسا کم خرچ پینٹ بنایا ہے جو پورے گھر کو ایک انٹرایکٹو ٹچ سینسر میں تبدیل کرسکتا ہے۔اسے وال پلس پلس کا نام دیا گیا ہے جو آپ کے گھر کی دیواروں کو اسمارٹ بنادے گا اور یہ اتنا کم خرچ ہے کہ ایک مربع میٹر دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے کیلیے صرف 20 ڈالر یا پاکستانی 2000 روپے کی لاگت آئے گی جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کے بعد اس کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :