راولپنڈی چیمبر تجارتی وفد بلجیئم کا دورہ کرے گا، زاہد لطیف خان

بزنس کانفرنس بھی منعقد کرے گا، ، بی ٹو بی ملاقاتیں بھی ہوں گی اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے یورپی یونین میں بلجیئم پاکستان کے ساتھ پانچواں بڑا شراکت دار ہے دونوں ملکوں کے درمیاں دو طرفہ تجارت کا حجم 884ملین ڈالر ہے ، صدر چیمبر

پیر 7 مئی 2018 23:05

راولپنڈی چیمبر تجارتی وفد بلجیئم کا دورہ کرے گا، زاہد لطیف خان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا تجارتی وفد بلجیئم کا دورہ کرے گا اور وہاں بزنس کانفرنس بھی منعقد کرے گا، کانفرنس کے موقع پر بی ٹو بی ملاقاتیں بھی ہوں گی اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے چیمبر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ رابطے میں ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تجارتی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان کا امیج بہتر بنانا اور دو طرفہ تجارت کے مواقعوں میں اضافہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلجیئم میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کے کثیر مواقع موجود ہیں، پاکستان کو برآمدات میں اضافے کے لیے غیر روایتی شعبوں میں سرمایاکاری کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے ان میں، فارما سیؤٹیکل، ہیلتھ، قیمتی پتھراور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی خاصی مانگ ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں بلجیئم پاکستان کے ساتھ پانچواں بڑا شراکت دار ہے دونوں ملکوں کے درمیاں دو طرفہ تجارت کا حجم 884ملین ڈالر کے قریب ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان ، ٹیکسٹائل، چمڑا، بے بی سیریل، اور کھیلوں کا سامان بلجیئم کو برآمد کرتا ہے۔

۔