بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافی برادری آمریتوں کے خلاف ہمیشہ شانہ بشانہ لڑے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

پیر 7 مئی 2018 22:28

بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ صحافی برادری میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہینتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافی برادری آمریتوں کے خلاف ہمیشہ شانہ بشانہ لڑے ہیں اور پریس کی آزادی کے تحفظ و آزادی اظہار کی جدوجہد کے دوران بیمثال قربانیاں بھی دیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ پریس کلب کے نومنتخب صدر بابو اقبال، جنرل سیکریٹری منیر سومرو اور خزانچی نوید لاڑک سمیت تمام عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صحافی برادری کی بھبود اور میڈیا کی آزادی کو تقویت دینے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں گے۔