وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی تشویش ناک ہے حملہ آور کی جانب سے ابتدائی محرکات ،و جوہات انتہائی بھیانک ہیں، شاہی سید

پیر مئی 22:28

وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی تشویش ناک ہے حملہ آور کی جانب سے ابتدائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی تشویش ناک ہے حملہ آور کی جانب سے ابتدائی محرکات ،و جوہات انتہائی بھیانک ہیںایک طرف عوامی نمائندوں کو عوام سے دور رہنے کے الزامات اور عوام کے درمیان جانے پر اس قسم کی حرکات المیہ سے کم نہیں ہے عدم برداشت کا کلچر ملک کی بنیادیں ہلارہا ہے اس قسم کے طرز عمل کی فوری روک تھام نہیں کی گئی تو کوئی محفوظ نہیں رہ پائے گاباچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ ) کے چیئر مین شاہی سید نے مذید کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے سے پوری قوم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ہم وفاقی وزیر داخلہ کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔