گرمی کے باعث شہر میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی۔ بچوں کی بڑی تعداد متاثر والدین کا نجی اور سرکاری سے رجوع کرنے پر مجبور

پیر 7 مئی 2018 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کراچی میں گرمی اثر دکھانے لگی۔ گرمی کے باعث شہر میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی۔ بچوں کی بڑی تعداد متاثر والدین کا نجی اور سرکاری سے رجوع کرنے پر مجبور۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ اسپتال لائے جانے والے مریض بچے قے اور اسہال کے مرض میں مبتلا ہیں۔ شفا خانوں میں لائے جانے والے مریض بچوں کا 60 فیصد گیسٹرو میں مبتلا ہے۔

ماہرین نے بچوں سمیت بڑوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے اور بار بار پانی کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین طب کے مطابق گیسٹرو کے مریض آنتوں کی سوزش میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین طب نے بتایا کہ گیسٹرو پھیلنے کی وجہ آلودہ پانی اور بازاری اشیا کا استعمال ہے۔ گیسٹرو سے بچائو کیلئے پانی ابال کراستعمال کیا جائے اور بازار میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیا سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور باہر سے ملنے والی اشیا پاپڑ وغیرہ سے بچوں کو دور رکھیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور بازاری اشیا سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :