تحریک منہاج القرآن اس صدی کی تجدیدی تحریک ہے ،علامہ نعیم انصاری

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام امن و محبت گھر گھر پہنچ چکا ہے، تحریک منہاج القرآن معاشرے سے انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ چاہتی ہے ،مرزا جنید علی

پیر 7 مئی 2018 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام وابستگی مہم جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز شہر کراچی کت تمام اضلاع اور پی ایس حلقوں میں وابستگی مہم کیمپ لگائے گئے جہاں ہزاروں شہریوں نے تحریک منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کی ۔صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے دیگر قائدین کے ہمراہ کراچی کے تمام اضلاع کے کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی تنظیمات اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علامہ نعیم انصاری اور مرزا جنید علی نے کہا تحریک منہاج القرآن اس صدی کی تجدید دین کی تحریک ہے ۔ہمارا مشن اسلام کا صحیح چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ۔تحریک منہاج القرآن معاشرے سے انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ چاہتی ہے اور اسلام کے پیغام امن و محبت ،اخوت بھائی چارہ کو فروغ دے رہی ہے ۔ان قائدین نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام امن و محبت گھر گھر پہنچ چکا ہے لوگ جوق در جوق تحریک منہاج القرآن سے وابستہ ہو کر اسلام کی سربلندی اور مصطفوی انقلاب کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔