پیپلز پارٹی بدین میں اختلافات کا تاثر ختم کرنے کے لئے پنگریو میں پی پی پی کا عوامی جلسہ، متحارب رہنما ایک اسٹیج پر آگئے
ہم سب ایک پیج پر ہیں اور آئندہ انتخابات میں مخالفین کو ضلع بدین میں عبرتناک شکست دیں گے، پیپلز پارٹی رہنمائوں کا جلسے سے خطاب
پیر 7 مئی 2018 23:08
(جاری ہے)
ہم سب ایک پیج پر ہیں اور آئندہ انتخابات میں مخالفین کو ضلع بدین میں عبرتناک شکست دیں گے، پی پی پی کے صوبائی اور ضلعی رہنمائوں کا جلسے سے خطاب، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پنگریو میں اپنی سیاسی طاقت کے مظاہرے اور ضلع بدین کے پارٹی رہنمائوں کے درمیان جاری اختلافات کا تائثر دور کر نے کے لئے جلسہ عا م منعقد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری پونجومل بھیل ایڈووکیٹ، صوبائی رہنما اور بدین کے لئے مقرر کئے جانے والے کو آرڈینیٹر گل محمد جکھرانی، ایم این اے کمال خان چانگ، ایم پی اے میر اللہ بخش ٹالپر، پی پی پی ضلع بدین کے صدر حاجی محمد رمضان چانڈیو، جنرل سیکریٹری حاجی سائیں بخش جمالی، ضلعی رہنما سید علی بخش عرف پپو شاہ، میر ریحان ٹالپر، میر کاشف ٹالپر اور دیگر نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں نے مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان مخالفین کی جانب سے سندھ اور خاص طور پر ضلع بدین کو سیاسی طور پر فتح کرنے کے دعوے کر رہے ہیں جو کہ بالکل کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں بدین سمیت سندھ بھر کے عوام پاکستان پیپلز پاٹی کے ساتھ ہیں اور عام انتخابات میں صرف وہی امیدوار کامیاب ہوں گے جن کا انتخابی نشان تیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہوگا تیر کا نشان فتح کی علامت ہے ضلع بدین کے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور آئیندہ بھی پورے ضلع سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے جبکہ مخالفین کو عبرتناک شکست ہوگی مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور عوام بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت سے بہت محبت کرتے ہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ان کے مسائل حل کرسکتی ہے اور پارٹی نے سندھ میں گزشتہ دس سالہ اور وفاق میں پانچ سالہ دور اقتدار میں یہ ثابت کر کے دکھایا ہے مقررین نے عمران خان پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں کے نمائیندے کے طور پر اپناتعارف کراتے ہیں جبکہ وہ نا نا اور دادا کی عمر بھی کراس کر چکے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان کی اصل نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں بھر پور کامیابی حاصل کر نے کے بعد وفاق میں بھی اپنی حکومت بنائے گی اور ملک کی باگ دوڑ نوجوانوں کی اصل قیادت بلاول بھٹو زرداری سنبھالیں گے مقررین نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے کسی دور میں بھی سندھ کے عوام کو اپنا نہیں سمجھا اور سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا سندھ کے عوام پی ٹی آئی اور ن لیگ کو عام انتخابات میں پورے صوبے سے آئوٹ کر دیں گے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کی قیادت میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور مخالفین جھوٹی افواہیں پھیلا کر خوش ہو رہے ہیں مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ہم سب ایک پیج پر ہیں جس کا ثبوت آج کے اس جلسے سے بھی ملتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری ضلعی قیادت ایک اسٹیج پر موجود ہے ہم مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن اور عہدیدار متحد ہو کر عام انتخابات میں مخالفین کا مقابلہ کریں گے اور ان کی منفی سیاست کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے اس موقع پر ضلع بدین کے لئے مقرر کوآرڈینیٹر گل محمد جکھرانی نے اقلیتی برادری اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جلسے سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں محمد اشرف شورو، محمد رمضان بھوئنریو ، سجن بھیل، محمد اسماعیل میرانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.