ٹائون تھری انتظامیہ کاتجاوزات کیخلاف آپریشن،

15افرادگرفتار،دوٹرک سامان ضبط

پیر 7 مئی 2018 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ٹائون تھری نے بورڈ بازار اور ناصر باغ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران دو ٹرک سامان ضبط کرلیاجبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افرا د کو گرفتارکرلیاگیا صوبائی حکومت کی ہدایت پر اور ناظم ٹائون تھری محمدارباب کے حکم پر ٹی ایم او ٹائون تھری نثار خان اور علاقہ مجسٹریٹ عنایت اللہ خان ‘ چیف آفیسر نصراللہ شاہ ‘ٹی او آر محمد فیضان‘ ٹی او آئی ہدایت اللہ نے بورڈ بازار اور ناصر باغ روڈ پرتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے غیر قانونی تجاوزات مسمار کردئیے جبکہ دکانوں سے باہر پڑاہوا دو ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افراد کو گرفتار کرلیاگیا اس دوران ٹی ایم او نثار خان نے دکانداروں کوتنبیہ کی کہ اپنا سامان دکانوں کے اندربصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیاررہے۔