حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، منشیات فروش و چور گرفتار

پیر 7 مئی 2018 23:13

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، منشیات فروش و چور گرفتار کرلیے گئے۔ لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے دو منشیات فروشوں بلال ولد نوروز خان مہمند اور عزیز منتری ولد حسن مہمند کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بی سیکشن پولیس جب انہیں تھانہ لیکر آئی تو وہاں چوری کی رپورٹ درج کرانے والے ایک شخص نے پہچان لیا کہ انہوں نے کہ اس کے گھر میں چوری کی ہے۔

پولیس نے نشاندہی کردہ رقم 24900روپے برآمد کرلیے اور ملزمان نے چوری کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ فورٹ پولیس نے 6بوتل شراب کے ساتھ عارف لوہار اور مین پوری فروش لطیف خان یوسف زئی کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ اے سیکشن پولیس نے اشتہاری ملزم عبدالشکور ولد عبدالغفور بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مین پوری ڈیلر ارشد عرف سپولا ولد مظہر کو بھاری مقدار میں مین پوری کے ہمراہ گرفتار کیا ہے -

متعلقہ عنوان :