مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے موسم خوشگوارہو گیا

پیر 7 مئی 2018 23:13

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مانسہرہ میں دوسرے روز بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا، ظہر کے وقت ہونے والی تیز بارش سے گرم موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، رحمت کے نزول پر شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سے شروع ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش کا یہ سلسلہ سوموار کے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے ایک طرف موسم خوشگوار ہو گیا اور دوسری طرف ندی نالے و چشمے بھی پانی سے بھر گئے۔

واضح رہے کہ کشمیر روڈ ، کچہری روڈ اور ایبٹ آباد روڈ سمیت لاری اڈہ میں گندگی سے اٹے نالے تیز بارش کے باعث ایک بار پھر بپھر گئے اور گندگی سڑکوں پر آ گئی جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش سے گرم موسم ٹھنڈا ہو گیا اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے تاہم بادو باراں سے سائن بورڈ اور چادر چھتیں بھی اڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔