مری سے ملحقہ گلیات روڈ بگنوتر گہہ اور لورہ بدنال میں دو مختلف حاد ثات میں تین افراد جاں بحق‘ اور 9 زخمی ہوگئے

پیر 7 مئی 2018 23:13

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مری سے ملحقہ گلیات روڈ بگنوتر گہہ اور لورہ بدنال میں دو مختلف گاڑیوں کے حاد ثات تین افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران کار نمبر KE.964میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد دو خواتین اور ایک مرد کار کھائی میں گر جانے سے جاں بحق ہوگئے جو باڑیاں سے ایبٹ آباد جا رہے تھے کہ گاڑی سائیڈ پر کھڑی کرتے ہوئے ٹائر کے نیچے پتھر لگانے سے پہلے ہی گاڑی کھائی میں جا گری‘ مقامی لوگوں اور ریسکو ٹیموں کی مدد سے لاشوں کو مین روڈ پر پہنچایا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ بگنوتر طارق نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کی ۔ دوسرا حادثہ لورہ روڈ بند نال کے قریب پیش آیا‘ ایک کوسٹر نمبرRPT 7920روڈ پر الٹ گئی اور 9 افراد زخمی ہوئے‘ ایک عورت زخمی کو بینظیر ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جبکہ دوسرے زخمی کو سامی ٹی بی ہسپتال شفٹ کیا گیا باقی زخمیوں کو مقامی افراد نے لورہ ہسپتال پہنچایا ۔جہاں ان کا علاج ہو گا۔