ضلع چکوال کے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ہمایوں امتیاز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

پیر مئی 23:22

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ضلع چکوال کے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ہمایوں امتیاز نے پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے سیشن جج جب ایوان عدل چکوال پہنچے تو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم بھٹی اور سینئر سول جج ایڈمن سائرہ نورین اور دیگر جج صاحبان نے نئے سیشن جج کو خوش آمدید کہا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ہمایوں امتیاز نے کمیٹی روم سیشن کورٹ میں تمام جج صاحبان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ اپنے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کریں تاکہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :