حکومت پنجاب نے ضلع میں ہیلتھ کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 7 مئی 2018 23:22

لالہ موسیٰ۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے ضلع میں قائم 6میٹرنٹی ہسپتالوں اور دو سول ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی ہے، ان ہسپتالوں کیلئے ہیلتھ کونسلز کے فنڈز کی مد میں 2.

(جاری ہے)

4ملین روپے کے فنڈز بھی جاری کردئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بات چیت کے دوران کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق ضلع کے پانچ ٹی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں، 10رورل ہیلتھ سنٹرز اور 89بنیادی مراکز صحت میں پہلے ہی ہیلتھ کونسلز قائم ہیں جن کے ممبران میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایم پی ایز، ایم ایس، علاقہ کے معززین اور مخیر حضرات شامل ہیں، ان ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کے ذریعے ادویات کی خریداری، طبی آلات کی فراہمی و دیگر اخراجات کیلئے ابتک کروڑوں روپے جاری کئے جاچکے ہیں، انہوںنے بتایا کہ چھ میٹرنٹی ہسپتالوں اور دو سول ہسپتالوں کے بنک اکاونٹس کے بعد ان کیلئے پہلی قسط میں فی کس تین تین لاکھ روپے ہیلتھ کونسلز فنڈز کے چیک جاری کر دئے گئے ہیں، انہوںنے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ کونسلز کے قیام اور بجٹ کے اجراء کے بعد ان اداروں کے سربراہان ہیلتھ کونسلز کی منظوری سے ضروری امور مقامی سطح پر ہی سرانجام دے سکیں گے۔