لالہ موسیٰ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کا انٹر میڈیٹ امتحانی مراکز کا دورہ

پیر مئی 23:22

لالہ موسیٰ۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سعدیہ مہر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین خاں نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اے ڈی سی فنانس سعدیہ مہر نے گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین مرغزار اور ڈی ایم او وقا ر خاں نے گورنمنٹ زمیندار کالج میں قائم انٹر کے امتحانی مراکز میں شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے انتظامات ، سکیورٹی ، طلبہ و نگران عملہ کی سہولت کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔