لالہ موسیٰ ، ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا انعقاد

پیر 7 مئی 2018 23:22

لالہ موسیٰ۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ٹینکر حادثہ کی صورت میںہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے افسروں ا و ر جوانوں نے بھی حصہ لیا، ریسکیو1122کے ترجمان نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر جلیانی کے قریب ہونیوالی مشقوں میں فائر فائٹرز اور ریسکیورز صرف 6منٹ میں موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھا دیا جبکہ حادثہ کے باوجود موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ کے متاثرہ علاقوں سے ٹریفک کو دور رکھنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہونے دی، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے مشقوں کے انعقاد پر ریسکیو1122اور موٹروے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ خود کو ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رکھا جائے۔