وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبادلے، تقرریاں اور ترقیاں

حساس ادارے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا، تبدیلی 5 سال بعد عمل میں آئی

muhammad ali محمد علی پیر 7 مئی 2018 21:11

وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبادلے، تقرریاں اور ترقیاں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2018ء) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبادلے، تقرریاں اور ترقیاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اپنی مدت ختم ہونے کے چند ہفتے قبل اہم اور بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبادلے، تقرریاں اور ترقیاں کر دیے ہیں۔ کیے گئے، وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے تبادلوں، ترقیوں اور تقریریوں میں سب سے اہم تقرری حساس ادارے کے سربراہ کی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے حساس ادارے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈی جی آئی بی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیمان خان کا تعلق پولیس سروس سے ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر سلیمان خان آئی بی میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل تعینات تھے۔ نگران حکومت کے قیام سے چند ہفتے قبل وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 5 سال کے بعد آئی بی کے سربراہ کو تبدیل کیا ہے۔ اس سے قبل 5 برس تک آفتاب سلطان آئی بی کے ڈی جی کے فرائض انجام دیتے رہے تھے۔