مسلم لیگ ن کا جہلم میں سیاسی پاور شو بری طرح ناکام ہو گیا

نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے جلسے میں محض 35سو لوگوں نے شرکت کی ،آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 5ہزار لوگ شریک تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے مطابق جلسے میں شرکا کی تعداد 15ہزار تھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 7 مئی 2018 21:34

مسلم لیگ ن کا جہلم میں سیاسی پاور شو بری طرح ناکام ہو گیا
جہلم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مئی 2018ء ) :مسلم لیگ ن کا جہلم میں سیاسی پاور شو بری طرح ناکام ہو گیا نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے جلسے میں محض 35سو لوگوں نے شرکت کی ،آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 5ہزار لوگ شریک تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے مطابق جلسے میں شرکا کی تعداد 15ہزار تھی ۔تفصیلات کے مطابق 2018انتخابات کا سال ہے ،جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے انتخابات کے مختلف فریقوں کی جانب سے انتخابات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔

ایک طرف متعلقہ اداروں کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتو ں نے بھی اس سلسلے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔کہیں سیاسی مفادات کے تحت سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تو دوسری جانب بڑے بڑے سیاسی نام اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں ،ایسے میں انتخابات میں کے پس منظر میں مخالفین کو زیر کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف حربے استعمال کئیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک جانب بڑے بڑ ے سیاسی جلسوں کی صورت میں مخالفین کومرعوب کرنے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب بیان بازی بھی اپنا اپنا کام دکھا رہی ہے ۔اس حوالے سے آج مسلم لیگ ن نے جہلم میں سیاسی شو کیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام تر دعووں کے باوجود حکمران جماعت کا جہلم جلسہ فلا پ ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے جلسےمیں لوگوں کی انتہائی کم تعداد نے شرکت کی ۔

اسکی بنیادی وجہ جہلم کی مقامی قیادت میں اختلافات کی شدت تھی جو آ ج بھی سارا دن عروج پر رہے اور مسلم لیگ ن کا جہلم جلسہ آپسی اختلافات کا شکار ہو گیا۔آزاد ذرائع کے مطابق جلسے کے شرکا کی تعداد 5ہزار تھی جبکہ نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے جلسے میں محض 35سو لوگوں نے شرکت کی ۔مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے مطابق جلسے میں شرکا کی تعداد 15ہزار تھی ۔

تا ہم وہاں موجود شرکا اور صحافیوں کے مطابق جلسے میں اتنے کم لوگ شریک تھے کہ وہاں لگی کرسیوں کو جلسے کے دوران ہی اٹھائے جانے لگا۔سیاسی مبصرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جہلم جیسے شہر میں اس قدر کمزور سیاسی شو مسلم لیگ ن کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اگر حکمران جماعت نے اس صورتحال کو باریکی سے نہ دیکھا تو اس کا خمیازہ انکو عام انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :