پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی‘

سکولوں کالجوں میں کمپیوٹر لیب اور ادبی مقابلوں کی صورت میں طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

پیر مئی 23:24

پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے پر خصوصی ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی‘ سکولوں کالجوں میں کمپیوٹر لیب اور ادبی مقابلوں کی صورت میں طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے‘ اٹک میں زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی منظوری بھی میاں برادران کی تعلیم دوستی کے ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول جلالیہ میں 1کروڑ 82لاکھ روپے کی گرانٹ سے حال کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل خان واثق خان ، وائس چیئرمین اصغر خان ، سابق ناظم جاوید خان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ اساتذہ و طالبعلم موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئرمین یونین کونسل جلالیہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پہلے یونین کونسل جلالیہ کے دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی‘ گورنمنٹ ہائی سکول جلالیہ کو ایک حال کی ضرورت تھی جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو آگاہ کیا جنہوں نے ھال کی تعمیر کیلئے 1کروڑ 82لاکھ روپے کی گرانٹ کی منطوری دے کر یہاں کے اساتذہ اور طالبعلموں کے دل جیت لیے ہیں۔

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے پاکستان کی ترقی کے جو خواب دیکھے تھے ان قائدین کے خواب محمد نواز شریف پورے کر رہے تھے لیکن ایک سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف کا راستہ روکا گیا میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اپنے دورے اقتدار میں ملک میں عظیم الشان منصوبے شروع کروائے‘ 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کو پورا کریں گے۔