مقامی صحافی چوہدری محمد اعظم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پیر 7 مئی 2018 23:27

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مقامی صحافی چوہدری محمد اعظم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد اعظم آف بھنگالی گوجر نے پولیس چوکی سکھو میں درخواست دی کہ گزشتہ رات 11بجے کے قریب فائرنگ کی آواز سنی ،جب بر آمدے میں آکر دیکھا توگھر کے مشرق کی جانب سے فائرنگ ہو رہی تھی جس سے گھر میں موجود دیگر افراد کی بھی آنکھ کھل گئی ۔

(جاری ہے)

اس طرح 5فائر ہوئے جب فائرنگ رکی تو چھت پرجا کر دیکھا تو تین نامعلوم افراد بھاگ رہے تھے جن کو اندھیرے کی وجہ سے پہچان نہ سکا۔ انہوں نے بتایا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ ہے اور مجھے آئندہ جان کا تحفظ دیا جائے۔