سرگودھا میں زمیندار کے کتے کے بھونکنے پر شروع ہونے والے جھگڑے نے دو افراد کی جان لے لی

پیر 7 مئی 2018 23:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سرگودھا میں زمیندار کے کتے کے بھونکنے پر شروع ہونے والے جھگڑے نے دو افراد کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 14 شمالی میں انورچیمہ نامی زمیندار نے اپنے گھر کی حفاظت کیلئے پالتو کتے رکھے ہوئے ہیں ،ْگزشتہ روز زمیندار کے گھر کے سامنے سے بعض خواتین گزر رہی تھیں تو زمیندار کے پالتو کتوں نے بھونکنا شروع کرد یا ،ْمعاملے کو لے کر زمیندار اور متاثرہ خواتین کے اہل خانہ میں تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور نوبت فائرنگ تک جاپہنچی۔

زمیندار انورچیمہ اور اس کے ساتھی فیاض چیا نے مبینہ طور پر خواتین کے اہل خانہ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی ملک عثمان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :