Live Updates

تحریک انصاف نے بیٹھے بٹھائے کروڑوں روپے کما لیے

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کے امیدواروں سے درخواستوں کی فیس کی مد میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کرلی

muhammad ali محمد علی پیر 7 مئی 2018 21:49

تحریک انصاف نے بیٹھے بٹھائے کروڑوں روپے کما لیے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2018ء) تحریک انصاف نے بیٹھے بٹھائے کروڑوں روپے کما لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کے امیدواروں درخواستوں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی درخواستوں کے معاملے میں تحریک انصاف کو امید سے زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تحریک انصاف کو  اب تک ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کے امیدواروں کی 2847 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف نے اتنی بڑی  تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کے باعث درخواست جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کردی ہے۔ تحریک انصاف نے اب ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 13 مئی تک کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو امید ہے کہ 13 مئی تک موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ اس باعث تحریک انصاف کو حاصل ہونے والی فیسوں میں ہوشربا اضافے کی امید ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کے امیدواروں سے درخواستوں کی فیس کی مد میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کر چکی ہے۔

یہ رقم تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں خرچ کی جائے گی۔ ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ چونکہ تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی درخواستوں کی بھاری فیس عائد کی تھی، اس لیے ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے والوں میں متوسط اور غریب طبقے کے افراد کی زیادہ تعداد شامل نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے جن افراد نے اپلائی کیا ہے، ان میں زیادہ تر کا تعلق امیر طبقے سے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات